BREAKING NEWS

Post Top Ad

Your Ad Spot

TNN 24 NETWORK TEST TRANSMISSION

Featured Post

TNN24 OPENING SOON l TNNWORLDTODAY l TNN24


Wednesday, April 20, 2022

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

 

توشہ خانہ کیس؛ عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کو ملنے والے تحائف کی تفصیل عام کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم عمران خان کو توشہ خانہ سے ملنے والے تحائف کی معلومات دینے سے روکنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے وفاق کو 2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کے لیے وقت دے دیا۔

عدالت نے درخواست گزارکومعلومات فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ معلومات پبلک کرنے پرحکم امتناعی نہیں تواسٹیبلشمنٹ ڈویژن معلومات فراہم کرے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریمارکس میں کہا کہ یہ پالیسی ہونی ہی نہیں چائیے تھی کہ کچھ فیصد رقم دیکر تحفہ گھر لے جائیں۔  ایسی پالیسی بنانے کا مطلب تو یہ ہوا کہ تحفوں کی سیل لگا رکھی ہے۔


No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

ADD