پاکستان کیلئے قرض پروگرام میں توسیع، آئی ایم ایف کا شرائط پوری کرنے کا مطالبہ
اسلام آباد: آئی ایم ایف نے پاکستان سے طے شدہ شرائم پوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے قرض پروگرام کو ایک سال کیلئے توسیع دینے پر رضا مندی ظاہر کردی۔
ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان سائیڈ لائن میٹنگ ہوئی جس میں قرض پروگرام کی توسیع سمیت کئی معاملات زیر بحث آئے۔
آئی ایم ایف کا توسیع شدہ پروگرام ستمبر میں ختم ہو رہا ہے جسے پاکستان نے ایک سال بڑھانے کی درخواست کی، جس پر آئی ایف ایم نے پروگرام کو ایک سال کے لیے توسیع دینے پر رضامندی ظاہر کردی
No comments:
Post a Comment