BREAKING NEWS

Post Top Ad

Your Ad Spot

TNN 24 NETWORK TEST TRANSMISSION

Featured Post

TNN24 OPENING SOON l TNNWORLDTODAY l TNN24


Tuesday, April 19, 2022

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کسی اور جگہ کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا

 

وفاقی وزیرِ اطلاعات نے کسی اور جگہ کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا


وفاقی وزیر برائے اطلاعات کی جانب سے وزیراعظم ہاؤس کے علاوہ کسی بھی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیدیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف کے وزارتِ عظمی کا منصب سنبھالنے  کے بعد میڈیا اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر بے بنیاد اور من گھڑت خبریں پھیلانے کا سلسلہ رکنا چاہئیے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم ہاؤس کے علاوہ کسی اور جگہ کو کیمپ آفس ڈکلیئر کرنے کی خبریں بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پولیس فورس اور انتظامی عملے کی کسی بھی جگہ تعیناتی کی خبروں میں بھی کسی قسم کی صداقت نہیں ہے۔

مریم اورنگزیب نے اداریہ نویس اور میڈیا کے ساتھیوں سے گزارش ہے کہ ایسی کسی بھی بے بنیاد خبر نشر کرنے سے پہلے تصدیق کر لیںاور سوشل میڈیا پر بھی ایسے منفی پراپیگینڈے کو مسترد کریں۔

خیال رہے کہ مریم اورنگزیب نے گزشتہ روز وزیر اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھالا ہے۔

 اسلام آباد میں وزارت اطلاعات پہنچنے پر سیکرٹری اطلاعات شاہرہ شاہد، ڈی جی ریڈیو پاکستان محمد عاصم کھچی اور دیگر اعلیٰ حکام نے ان کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں وزارت کے امور کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ ملک کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے کے لیے سوشل میڈیا کو پوری طرح فعال کیا جائے گا اور ریاست اور اس کے اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے اہم ترقیاتی منصوبوں کے فروغ کے لیے وزارت کا کردار اہم ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کے فروغ کے لیے بھی ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

ADD