BREAKING NEWS

Post Top Ad

Your Ad Spot

TNN 24 NETWORK TEST TRANSMISSION

Featured Post

TNN24 OPENING SOON l TNNWORLDTODAY l TNN24


Wednesday, April 20, 2022

قائد آباد؛ منگل بازار میں خواتین کو چھیڑنے پر جھگڑا، نوجوان ہلاک

 

قائد آباد؛ منگل بازار میں خواتین کو چھیڑنے پر جھگڑا، نوجوان ہلاک


کراچی:  قائد آباد ماروی گوٹھ کے منگل بازار میں افطار سے چند منٹ قبل خواتین سے بدتمیزی کرنے پر 2 گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان تیز دھارآلے کے وار سے جاں بحق ہوگیا جبکہ لاٹھی اورڈنڈوں کے وار سے 3 افراد زخمی ہوگئے۔

شاہ لطیف ٹاؤن تھانے کی حدود ماروی گوٹھ چلندر گراؤنڈ میں منگل بچت بازار میں 2 گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران تیز دھارآلے کے وار اور ڈنڈوں سے 4 افراد زخمی ہوگئے اس دوران مشتعل افراد نے پتھاروں کو آگ لگادی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر چھری کے وار سے شدید زخمی ہونے والے 27 سالہ ابراہیم ولد صدیق کو ایمبولنس میں جناح اسپتال منتقل کررہے تھے کہ نوجوان نے راستے میں ہی دم توڑ دیا جبکہ لاٹھی اور ڈنڈوں کے وار سے زخمی 3 افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

ADD