آزاد کشمیرکے 14ویں وزیراعظم کا انتخاب آج ہوگا
مظفر آباد: آزاد کشمیر کی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 ویں وزیراعظم کا انتخاب کیا جائےگا۔
آزاد کشمیر کے وزیراعظم کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا۔ آزاد کشمیرکے وزیراعظم عبدالقیوم خان نیازی کے مستعفی ہونے کے بعد عدالت کے حکم پرنئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے اسمبلی کا اجلاس طلب کیا گیا ہے۔
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے سردار تنویر الیاس کو وزرات عظمیٰ کے لئے نامزد کر کیا ہے جبکہ اپوزیشن نے وزیراعظم کے انتخاب کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے بائیکاٹ کی صورت میں سردار تنویر الیاس بلامقابلہ وزیراعظم منتخب ہو جائیں گے
No comments:
Post a Comment