پنجاب اسمبلی میں مافیا کے زیرِ تسلط جعلی انتخاب کو مسترد کرتے ہیں، عمران خان
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی میں حالیہ ہنگامہ آرائی اور وزیر اعلیٰ کے لیے ہونے والے انتخاب کو ’جعلی‘ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔
انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ ’پنجاب اسمبلی میں جو کچھ ہوا وہ دستوری دفعات، جمہوری اقدارسے یکسرمتصادم اور نہایت قابلِ مذمت تھا‘۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ انتخاب کےانعقاد کے لیے کوئی بھی شخص صدارت کی کرسی پر موجود نہ تھا، جو اقدار سےکھلا انحراف ہے، مافیا کےزیرِتسلط اس انتخابی ڈھکوسلے/جعلی انتخاب کو ہم یکسر مسترد کرتے ہیں
No comments:
Post a Comment