BREAKING NEWS

Post Top Ad

Your Ad Spot

TNN 24 NETWORK TEST TRANSMISSION

Featured Post

TNN24 OPENING SOON l TNNWORLDTODAY l TNN24


Tuesday, April 19, 2022

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو لندن پہنچ گئے

 

چیئرمین پی پی بلاول بھٹو لندن پہنچ گئے


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے لندن پہنچ گئے ہیں۔

بلاول بھٹو کے علاوہ تین پی پی وزراء بھی آج دوپہر لندن روانہ ہوں گے۔ بلاول بھٹو کی قیادت میں وزراء کا وفد پاکستان مسلم لیگ نواز (ن) کے سربراہ نواز شریف سے ملاقات کرے گا۔

نواز شریف سے ملاقات کے بعد بلاول بھٹو وطن واپس آ کر وزارت خارجہ کا حلف اٹھائیں گے۔ لندن جانے والے وفاقی وزراء میں نوید قمر، شیری رحمان اور شازیہ مری شامل ہیں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز کابینہ کی حلف برداری کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے حلف نہیں اٹھایا تھا، جس پر متضاد اطلاعات اور قیاس آرائیاں کی جا رہی تھیں۔

قبل ازیں یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ مسلم لیگ (ن) چیئرمین پیپلزپارٹی کو وزیر خارجہ بناکر کابینہ میں شمولیت کی خواہشمند ہے، تاہم آصف علی زرداری بلاول کی بطور وزیر شمولیت کے حق میں نہیں ہیں، جب کہ پیپلزپارٹی کی دیگر سینیر قیادت بھی بلاول بھٹو زرداری کی کابینہ میں شمولیت کی مخالف ہے۔

دوسری جانب ادھر عوامی نیشنل پارٹی نے حکومت کا حصہ بننے سے معذرت کرلی، اے این پی کو گورنر خیبرپختونخوا سمیت ایک وزارت کی آفر کی گئی تھی تاہم پارٹی سربراہ اسفندر یار ولی نے قائدین کو حکومت کا حصہ بننے سے روک دیا۔

کابینہ میں شمولیت سے متعلق اسفند یار ولی کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مشکور ہیں، جنہوں نے حکومت کا حصہ بننے کیلئے مدعو کیا تاہم مشکلات کو مدنظر رکھ کرفیصلہ کیا ہے کہ اتحادیوں کو کابینہ میں جگہ دیں۔

کس کو کون سے وزارت ملیمسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے مفتاح اسماعیل کو وفاقی وزیرِ خزانہ بنا دیا گیا ہے

مفتاح اسماعیل کو آرٹیکل 91 کی ذیلی شق 9 کے تحت وفاقی وزیر بنایا گیا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے وفاقی وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے اپنی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

خواجہ سعد رفیق نے بطور وفاقی وزیرِ ریلوے چارج سنبھالا ہے۔

مریم اورنگزیب نے وفاقی وزیرِ اطلاعات و نشریات کا چارج سنبھال لیا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی و ترقی کی ذمے داریاں سنبھال لیں۔

جے یو آئی کے رہنما مفتی عبدالشکور نے وفاقی وزیرِ مذہبی امور کا چارج سنبھالا۔

جمہوری وطن پارٹی کے رہنما شاہ زین بگٹی نے وفاقی وزیرِ انسدادِ منشیات کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

ایم کیو ایم کے رہنما سید امین الحق نے وفاقی وزیرِ آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن کے فرائض سنبھال لیے۔

مرتضیٰ محمود نے بطور وفاقی وزیرِ صنعت ،طارق بشیر چیمہ نے بطور وفاقی وزیرِ فوڈ سیکیورٹی،اسرار ترین نے بطور وفاقی وزیرِ دفاعی پیداوار چارج سنبھال لیا۔

جے یو آئی کے سینیٹر طلحہٰ محمود کو وفاقی وزیرِ سیفران، مولانا اسعد محمود کو وفاقی وزیرِ مواصلات، مرتضیٰ جاوید عباسی کو وزارتِ پارلیمانی امور کا قلم دان سونپ دیا گیا ہے

No comments:

Post a Comment

Post Top Ad

Your Ad Spot

ADD